جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ،3پولیس اہلکار زخمی

جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ،3پولیس اہلکار زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سچل پولیس کا اسکیم 33 کے علاقے جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں سے مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جمالی پل پہنچ گئی جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جن میں سے ایک ملزم زخمی حالت میں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں