جرائم کی شرح میں اضافہ تشویش ناک ہے ،حنیف طیب

جرائم کی شرح میں اضافہ  تشویش ناک ہے ،حنیف طیب

کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حاجی محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ قیام پاکستان کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنا تھا جس میں قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرسکیں لیکن افسوس کہ آج ہمارامعاشرہ مختلف قسم کی برائیوں کا شکارہے۔

اسٹریٹ کرائمز،راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنا،طلاق کی شرح میں اضافہ ،جھوٹ ،دھوکہ دہی،سودخوری ،بے حیائی، انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاکا غلط استعمال یہ سب معاشرے میں منفی رویوں اورعدم برداشت کوفروغ دے رہاہے ، دانشور،تعلیم یافتہ افراد ،یاحکومتی نمائندے ہو معاشرتی برائیوں پر اظہارخیال توکرتے ہیں لیکن معاشرتی برائیوں کوختم کیسے کیاجائے اس کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں