ٹیکس کے نام پر تاجروں کو ہراساں کیاجارہاہے ، سلیم حیدر

ٹیکس کے نام پر تاجروں کو  ہراساں کیاجارہاہے ، سلیم حیدر

کراچی (این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کراچی کے تاجروں کو ٹیکسز کے نوٹس بھیجے جانے اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو کراچی دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے عوام کو اور خاص طورپر تاجر برادری کو تختہ مشق بنائے ہوئے ہے۔

آئے دن تاجروں کو ہراساں کرنے کیلئے کبھی ٹیکسوں میں اضافہ کیا جاتا ہے ، کبھی بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیاجاتا ہے ، ایسا لگتاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی کو دودھ دینے والی گائے تو تصور کرتی ہیں لیکن اس شہر کی بہتری کیلئے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کے تاجر، صنعت کار اور شہری اداکرتے ہیں جن پروڈیرے اور سرمایہ دار عیاشیاں کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں