ایس ایس پی ملیرکی چہلم کے جلوس کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

ایس ایس پی ملیرکی چہلم کے جلوس کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں ایس ایس پی ملیر آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

ایس ایس پی نے اسٹریٹ کرائم اور قتل سمیت ڈکیتی، رابری، منشیات، وہیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے اور چہلم کے جلوس اور ربیع الاول کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں ایس ایس پی ملیر آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی ملیر، ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی.ایس ایس پی ملیر نے کرائم سے متعلق صورت حال اور انکی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ اسٹریٹ کرائم اور قتل سمیت ڈکیتی منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں