شاہ لطیف پوری عالم انسانیت کے شاعرتھے ،حسین محنتی

شاہ لطیف پوری عالم انسانیت کے شاعرتھے ،حسین محنتی

کراچی(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری میں دنیائے انسانیت کیلئے ہدایت کا پیغام ہے جس کو عام کرکے سندھ سمیت دنیا کو امن وسکون کا گہوراہ بنایاجاسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی کے تحت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 281ویں عرس کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ شاعروں کے سرتاج شاہ عبد اللطیف بھٹائی نہ صرف سندھ بلکہ پورے عالم انسانیت کے شاعرتھے جس نے اپنی شاعری میں بھی پوری دنیا کو امن توحید،رسالت ؐ،جدوجہد،پیار اورانسانیت کا درس دیا ہے ۔ برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ اور اس کے رسولؐ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا۔ شاہ عبداللطیف ؒ کے کلام میں قرآن پاک کی آیات کا جابجا اثر نظر آتا ہے ۔سندھ میں ظلم وناانصافیوں ،عدم برداشت ،دین سے دوری اورڈاکوراج کے خاتمے کے لیے صوفی شاعرکے آفاقی پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکا پیغام فقط ایک خطے کے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ ان کی دعا سندھ کو سرسبز و شاداب کرنے کے ساتھ پورے عالم کو آباد کرنے کی ہے ۔ وہ فرماتے ہیں :اے میرے مولا، میرے وطن سندھ کو ہمیشہ خوشحال رکھ۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتازحسین سہتو نے کہاکہ آج کے منتشرمعاشرے کو جوڑنے ومنظم جدوجہد کے لیے شاہ بھٹائی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں