انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں،مغوی خاتون بازیاب

انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں،مغوی خاتون بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی نے دو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مغوی خاتون کو بحفاظت بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جبکہ کروڑوں کی ہیرا پھیری میں مفرور اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نے بتایا کہ مسمات گل ناز زوجہ کامران کے اغواء کا مقدمہ تھانہ جیکسن میں درج کیا گیا تھا۔مقدمہ کے اندراج کے بعد تھانہ جیکسن کی تفتیشی ٹیم نے انسپکٹر وسیم ابڑو کی سربراہی میں تکنیکی بنیادوں پر ضلع اوتھل میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر کے اغواء میں ملوث ملزم محمد آصف ولد محمد قاسم کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔دوسری کارروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس کی تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 03 شہریوں سے اسلحہ کے زور پر آئی فون، نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی تھی۔تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے سب انسپکٹر ناصر خان کی سربراہی میں تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکر کے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا۔ ملزم کی شناخت عبد الجبار کے نام سے ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں