تاجر بجلی کا بل دینے کے قابل نہیں،محمود حامد

 تاجر بجلی کا بل دینے کے قابل نہیں،محمود حامد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا ہے کہ 28 اگست کی ہڑتال پاکستان کی تاریخی ہڑتال ہوگی کراچی سے خیبر تک تاجر برادری متحد ہو چکی ہے اور اس بار حکومت کی چالیں اور ان کے گماشتوں کی سازشیں خود ان پر الٹ جائیں گی ۔

جس تاجر کے پاس بجلی کا بل اور دکان کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں ہیں اس سے حکومت 60 ہزار روپے ماہانہ ایڈوانس ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے اور 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز تاجروں کو بھیج کر انہیں ہراساں کر رہی ہے ۔وہ 28 اگست کی ہڑتال کے سلسلے میں مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر پاکستان چوک پرنٹنگ مارکیٹ برنس روڈ صدر اور دیگر مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر تاجروں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری عثمان شریف نائب صدر جاوید حاجی عبداللہ سلیم ملک بھی موجود تھے اس موقع پر پاکستان اسمال پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے رہنماوں عثمان شیخ عرفان نعیم اور برہان الدین نے اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور انہیں یقین دلایا کہ 28 اگست کو پاکستان چوک برنس روڈ کی پرنٹنگ مارکیٹ مکمل طور پر بند ہوگی اور ہم اپنے اتحاد کا بھرپور اظہار کریں گے دورے کے موقع پہ اردو بازار کے تاجر رہنما اقبال یوسف اور صہیب اقبال نے اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ 28 اگست کو اردو بازار میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور اپنے مطالبات کی منظوری تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں کے دورے کے موقع پر صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے رہنماؤں صدر وقار غوری جنرل سیکرٹری محمد اسلم خان اور حنیف میمن نے یقین دہانی کرائی کہ پورا صدر 28 اگست کو مثالی ہڑتال کر کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں