بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا ،شاداب رضا

بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا ،شاداب رضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں۔۔

بلوچستان کے عوام کو روزگار فراہم کرنے اور معاشی وسیاسی حقوق دینے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے ،بلوچستان کے عوام بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنادوسرے صوبوں کے لوگ ہیں،بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا اوراحساس محرومی کو ختم کرنا ہوگا۔ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہا رکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی،حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے معاشی سیاسی مسائل کو حل کرے ، بلوچستان میں دہشتگردی کرنیوالوں کو بے نقاب کرکے دہشتگردی کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے ،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے عوام کو سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جائے ،پاکستان کے عوام ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالی تباہی سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ،بارش اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے حکومت متاثرین کو خوراک،دودھ اور خیمے فراہم کرے ۔  متاثرین کی امداد کیلئے حکومت ایمرجنسی سیل قائم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں