میرپور خاص میں بارشیں،351مکانات مکمل طور پر تباہ

میرپور خاص میں بارشیں،351مکانات مکمل طور پر تباہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) میرپورخاص انتظامیہ نے بارشوں کے دوران ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ ضلع میں 843 مکانات کو نقصان پہنچا، 351 مکانات مکمل طور پر تباہ جب کہ 482 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، 2 شگاف پڑے اور 2 اموات ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کر دی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کے سات تعلقوں میرپورخاص، شجاع آباد، سندھڑی، کوٹ غلام محمد، حسین بخش مری، ڈگھری اور جھڈو میں 843 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے 351 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 482مکانات جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ، سب سے زیادہ مکانات تحصیل شجاع میں متاثر ہوئے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع کے 6 تعلقوں میں کپاس سمیت خریف کی دیگر فصلیں تباہ ہو گئی ہوئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں