کمسن بچے کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار

کمسن بچے کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے یوسف پلازہ مچھلی مارکیٹ سے 2 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے وقت کمسن بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لاتے تھے۔

ملزمان تلاشی سے بچنے کے لئے بچے کو ساتھ لاتے تھے، ملزمان نے 7روز قبل یوسف پلازہ میں انڈوں کی دکان لوٹی تھی واردات کے وقت بھی ملزمان معصوم بچے کو ساتھ بٹھاکر لائے تھے ،ملزمان نے دکان سے نقد رقم اور انڈوں کے متعدد کریٹ لوٹے تھے ملزمان کے قبضے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ مبینہ ٹاون کی حدود سے چوری شدہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 347/2024 بجرم دفعہ 381/اے تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج ہے ،ملزمان کی شناخت اصغر اور فرید کے نام سے ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 106/2024درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں