دانتوں سے متعلق آگاہی کیلئے کولگیٹ اورل مہینہ جاری

دانتوں سے متعلق آگاہی کیلئے کولگیٹ اورل مہینہ جاری

کراچی(سٹی ڈیسک)دانتوں کی صحت وصفائی سے متعلق آگاہی ،رسائی اور عملی اقدامات میں اضافہ کرتے ہوئے ،کولگیٹ اورل ہیلتھ منتھ 2024 کا آغاز رواں ماہ 2ستمبرسے ہوگیا ۔۔

جوکہ 11اکتوبر 2024تک جاری رہے گا ۔کولگیٹ کی یہ کوشش دانتوں کی بہتر صحت وصفائی کو فروغ دینے کے عزم کو مزید اجاگر کرتی ہے ۔ ملک بھر کے 22شہروں میں 700سے زائد مقامات پر بشمول ادارے ،کلینکس اور اسکولز،اورل ہیلتھ منتھ زندگی کے ہر طبقے کے لوگوں کو مفت ڈینٹل چیک اپس کی سہولت فراہم کرے گا۔ کراچی میں  تقریب کاانعقاد کیا۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیل خان اور ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے رجسٹرار ایسوسی ایٹ پروفیسر اشر آفاق نے شریک ہوکر تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں