اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 6رکنی گینگ گرفتار

 اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 6رکنی گینگ گرفتار

کراچی (رپورٹ :آغا طارق )شاہ لطیف پولیس ایک کامیاب کارروائی میں پورے میں علاقے میں دھشت کی علامت سمجھنے والے اسٹریٹ کرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر بروہی چوک پر واقعہ خفیہ مقام سے ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت کفایت اللہ، یوسف، عمران، بہرام، عامرعلی اور عامر خان ولد محمد خان کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کا 6 رکنی گروہ کراچی سمیت اندورن سندھ میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5عدد 30 بور، 1 عددنائن ایم ایم پسٹلز، 40 راؤنڈز، شہریوں سے وارداتوں میں چھینے گئے 25 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ جبکہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی دونوں موٹرسائیکلیں دوران واردات تھانہ اسٹیل ٹاؤن اور شاہ لطیف کی حدود، شہریوں سے چھینی گئی تھیں۔ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے غیر قانونی اسلحے کو فارنزک کے لئے روانہ کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر کاشف أٓفتاب عباسی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں