غیر قانونی اسلحہ کیس کاملزم بری

غیر قانونی اسلحہ کیس کاملزم بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد ملزم عبدالمبین عرف مبین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

 استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے ملزم کو رہا کردیا۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور سیون ایم ایم پستول برآمد کی تھی۔ملزم مبین کو پولیس نے 15 مئی 2024 کو ماڑی پور روڈ سے گرفتار کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں