انڈس یونیورسٹی کا تھیسس شو 2024 کل ایکسپو سینٹر میں ہوگا

انڈس یونیورسٹی کا  تھیسس شو 2024 کل ایکسپو سینٹر میں ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈس یونیورسٹی کی فیکلٹی کمیونیکیشن اینڈ ڈیزائن کے تحت تھیسس شو2024 کا انعقادپیر (کل)کو ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 06 میں کیا جائے گا۔

اس تھیسس شو میں ٹیکسٹائل ڈیزائن، فیشن ڈیزائن، میڈیا سائنس اور انٹیریئر ڈیزائن کے شعبوں میں گریجویشن کے 218 طالب علم اپنے تحقیقی مقالات،ریسرچ پروجیکٹس نمائش کیلئے پیش کرینگے ۔ شو کے انعقاد کا مقصد اکیڈمی اورانڈسٹریز کے درمیان روابط بڑھانے کے ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرناہے جو یقیناً طلباء و اساتذہ کیلئے تحقیقی کاموں میں معاون ثابت ہوگا۔ تھیسس شو کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں