بلوچستان سے لوگ سکھر آتے ،پولیو پھیلنے کاخدشہ ،کمشنر
میرپورماتھیلو(نمائندہ دنیا)ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر سکھر نے تعلقہ اسپتال گھوٹکی پہنچ کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی جانب سے انسداد پولیو واک میں شرکت کی گئی ۔
میرپورماتھیلو کے ضلعی اسپتال ڈی ایچ کیو میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید محمد علی کی جانب سے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید محمد علی کی قیادت میں پولیو واک ریلی بھی نکالی گئی جسکا مقصد شہریوں میں پولیو کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔کمشنر سکھر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ بلوچستان میں پولیو کے بارہ کیس سامنے آئے ہیں۔کمشنر سکھر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے لوگ سکھر آتے ہیں جس سے پولیو پھیلنے کا خطرہ ہے ۔