ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر پانی،بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں کااحتجاج
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر علاقہ مکینوں کی جانب سے پانی،بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔۔
مظاہرین نے ہاکس بے بازار کے سامنے سڑک کو رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا،،احتجاج کے باعث ماڑی پور سے ہاکس بے آنے اور جانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔مظاہرے میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا ہاکس بے بینظیر آباد اور پانچ سو کواٹر میں گزشتہ سات روز سے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کی گئی ہے جس کے باعث علاقہ ۔مکینوں کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پل ادا کرنے کے باوجود وہ علاقہ مکینوں کو بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے ۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ علاقائی پولیس کی جانب سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دو گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج کو ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔