ڈپٹی میئر کی مزار قائد پر حاضری

ڈپٹی میئر کی مزار قائد پر حاضری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر مزار قائد پر حاضری دی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

 ڈپٹی میئر  نے کہا کہ قائداعظم دنیا کے عظیم رہنما تھے ۔ انہوں نے اپنی عظیم جدوجہد سے پاکستان کے حصول کو ممکن بنایا قائداعظم  نے کراچی کو عظیم شہر قرار دیا تھا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس شہر کو ان کے خوابوں کی عملی تعمیر بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں