تھانوں کے بجٹ میں مزید اضافہ زیر غور،آئی جی سندھ
بدین (نمائندہ دنیا) آئی جی سندھ غلام نبی میمن بدین میں ماڈل پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ۔ ایس ایس پی بدین زبیر نذیر شیخ نے آئی جی سندھ کا استقبال کیا اور علاقے میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تھانہ جات کے بجٹ میں مزید اضافہ زیر غور ہے جبکہ تھانوں کو موبائلیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی پولیس کو بھرپور سپورٹ اور تائید انتہائی مسرت اور اطمینان کا باعث ہے ۔