رہائشی علاقوں میں غیرقانونی فیکٹریاں،متعلقہ حکام کو نوٹس

رہائشی علاقوں میں غیرقانونی فیکٹریاں،متعلقہ حکام کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی فیکٹریاں لگانے کے خلاف دائر درخواست پر ایس بی سی اے ، سیپا، کے ایم سی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔۔

 آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے ،عدالت عالیہ نے درخواست کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔درخواست گزار فیاض نے درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ کورنگی کے رہائشی علاقوں میں کیمیکل کی فیکٹریز قائم کی گئی ہیں۔ان غیر قانونی کیمیکل فیکٹریریوں سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ درخواستگزار کاموقف ہے کہ سیپا ایکٹ 2014 کے مطابق کسی بھی نئی فیکٹری کے قیام کے لئے سیپا کا این او سی ضروری ہے ،لیکن کورنگی صنعتی ایریا کی بیشتر فیکٹریوں کے پاس باضابطہ این او سی نہیں ہے ،درخواست گزارکے وکیل جہانگیر شمس ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیاکہ مختلف کیمیکل فیکٹریز ہوا میں زہریلی گیس خارج کر رہی ہیں جس سے مکینوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ مہران ٹاؤن،چکرا گوٹھ اور پی این ٹی کالونی میں کئی کیمیکل اور فارما سیوٹیکل کمپنیز سے صنعتی فضلہ سیوریج نالوں میں شامل ہو رہا ہے ، کیمیکل فیکٹریز کی وجہ سے وہاں کی آب وہوا بھی خراب ہوگئی ہے ،رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں