گلشن حدید:علاقائی مسائل پر متعلقہ وزارتوں کو خطوط لکھنے کافیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید کی ایگزیکٹو/کور کمیٹی کا اجلاس فیض احمد فیض کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں علاقائی مسائل کے سلسلے میں مختلف اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتوں اور اس پر ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔ گلشن حدید میں پانی کی فراہمی اور اسٹیل ٹاؤن میں گیس کی بندش پر بھی مشاورت کی گئی اور طے کیا گیا کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور متعلقہ وزارتوں کو خطوط کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی جائیں، مزید یہ کہ میئر و ڈپٹی میئر کراچی سے بھی ملاقات کر کے اصل مسائل پر بات چیت کی جائے ۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں متفقہ طور پر مولانا ولی اللہ ہزاروی کو کمیٹی کا کنوینر منتخب کرلیا گیا۔