نبی کریم ؐ کی حرمت وناموس کی حفاظت اولین فریضہ ،مفتی زبیر صدیقی

نبی کریم ؐ کی حرمت وناموس کی حفاظت اولین فریضہ ،مفتی زبیر صدیقی

کراچی(این این آئی) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر مفتی محمدزبیر صدیقی نے کہاہے کہ نبی کریم ؐ کی حرمت وناموس کی حفاظت اولین فریضہ ہے ۔۔۔

 کسی بھی شخص کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتاجب تک وہ دنیاکی ہرشے سے بڑھ کرنبی کریم ؐ سے محبت نہ کرے ۔ حضورؐسے محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کے لائے ہوئے نظام کو نافذ کرنے کے لئے اپناتن من دھن قربان کرنے کا عزم مصمم کیاجائے ، میلاد مصطفی ؐ بھی حسب سابق شایان شان طریقے سے منائیں گے ۔ وہ دارالعلوم غوثیہ مین یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال کراچی میں علماء کے وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔ نائب امراء علامہ سید فاروق حیدر شاہ ہمدانی، مولانا سید ریاض اشرفی، ناظم اعلیٰ علامہ فیاض احمد نقشبندی ودیگر نے مرکزی تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس میں شریک علماء مشائخ اور عوام اہلسنّت سے اظہار تشکرکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں