کسٹمز کا گودام پر چھاپہ،کروڑوں روپے کی اسمگل چھالیہ برآمد

کسٹمز کا گودام پر چھاپہ،کروڑوں روپے کی اسمگل چھالیہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ (اے ایس او) نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس او کی سربراہی میں سر سید چوک گلزار ہجری کراچی میں قائم ۔۔

گودام پرکامیاب چھاپہ مارکر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 25 ٹن اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد کر کے ضبط کی ہے ۔ضبط شدہ چھالیہ کو (اے ایس او) کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے ۔کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں