ہوٹلوں اور دکانوں میں مردہ گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

ہوٹلوں اور دکانوں میں مردہ  گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے بتایا کہ یہ گوشت ہوٹلوں اور دکانوں میں فروخت کیا جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ خان گوٹھ سے ملزمان کو گرفتارکیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے 356کلو گوشت اوررکشہ برآمدکیاگیا ہے ، ملزمان مردہ جانوروں کاگوشت ہوٹلوں،دکانوں میں فروخت کرتے تھے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں