صوفی عبدالقیوم قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

صوفی عبدالقیوم قتل کیس  کے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل سنگل بینچ نے صوفی عبدالقیوم قتل کیس کے ملزم تنویراحمدکی 5لاکھ روپے کی ضمانت منظورکرلی ہے ۔

ملزم کے خلاف تھانہ گلستان جوہرمیں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔مقدمے کے شریک ملزم ایف آئی اے انسپکٹر سمیت تین ملزموں کی ضمانت سیشن عدالت سے مسترد ہوچکی ہے ۔ملزموں کے خلاف 2023میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے مکان کے تنازع پر صوفی عبدالقیوم کو قتل کروادیاتھا۔علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میں ڈکیتی کے ملزم کی شناخت پریڈ، مدعی مقدمہ نے ملزم کو شناخت کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم مقبول احمد نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حب ریور روڈ پر سلنڈر سے بھرا ٹرک چھین لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں