پولیس چیف سے پٹرولیم ڈیلرز کی ملاقات

پولیس چیف سے پٹرولیم ڈیلرز کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان یٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے ) کے گیارہ رکنی وفد نے سابقہ وزیر پٹرولیم و چیئر مین عبدالسمیع خان کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پی پی ڈی اے کے وفد نے پٹرولیم صنعت کے حوالے سے اپنی مشکلات و شکایات سے آگاہ کیا جنھیں پولیس چیف نے توجہ سے سنا اور انکے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے اختتام پر پٹرولیم ایسوسی ایشن کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں