علم قوموں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہے ،ڈاکٹر خالد عراقی

 علم قوموں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہے ،ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ معاشرتی مفادات کو سیاست اور سیاسی مفادات پر ترجیح دیئے ۔۔

بغیرہم ترقی نہیں کرسکتے ،تیزی سے بڑھتے معاشرتی مسائل،جرائم بڑھنے کی وجوہات،تیزی سے بڑھتے امراض اور نت نئے وائرسزکے حوالے سے بروقت اور ٹھوس اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل نہیں۔صحتمند زندگی کے لئے صاف پانی ناگزیر ہے ۔عصرحاضر میں علم قوموں کی معاشرتی و معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز جامعہ کراچی اورلینڈ اسکیپ اینڈ گارڈننگ کونسل جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ورلڈ اوزون ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار بعنوان درختوں کی تعداد بڑھائیں اور ائرکنڈیشنزکی تعداد گھٹائیںسے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ہر سال ورلڈ انوائرمنٹ اور اوزون ڈے کے حوالے سے مختلف عنوان اور اس حوالے سے سیمینار اور ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنایاجاتاہے لیکن اس پر عمل کرنے کے بجائے عنوانات تک ہی محدود رہتے ہیں۔ہمیں اپنی سوچ اور طرز زندگی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،شجرکاری ضرورکریں لیکن اس کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں۔ماہر ماحولیات سید موصوف علی، نثر عثمانی اورڈائریکٹرلینڈ اسکیپ اینڈ گارڈننگ کونسل جامعہ کراچی نے اوزون اس کی اہمیت اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اس پر پڑنے والے اثرات کی تفصیلی پر یزنٹیشن پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں