محفل مرتضیٰ میں محفل میلا دوہفتہ وحدت المسلمین جلسے کا انعقاد

محفل مرتضیٰ میں محفل میلا دوہفتہ وحدت المسلمین جلسے کا انعقاد

کراچی (پ ر) محفل مرتضی پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں محفل میلا دو ہفتہ وحدت المسلمین کے جلسے سے خطاب کے دوران علامہ اصغر درس نے کہا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد ؐ کی عظمت اور محبوبیت عظیم ہے ۔۔

آپ کی تعلیم و تو قیر ملت کی رہنمائی کیلئے کافی ہے ، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے کہا کہ سیرت النبیؐ کا منفرد اور تاریخ ساز پہلو دنیا بھر کیلئے مشعل راہ ہے لہذا ہمیں آپ کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنا ہوگا ۔ اکبر علی قاضی اور داؤد حسین مرزا نے بھی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اس سے قبل قاری شکور علی نے تلاوت کلام پاک پیش کی اور طاہر علی راشق نے نعت رسول مقبول پیش کی ۔ مفضل شیخ فضل عباس مٹھائی والا نے نعت رسول مقبول ؐپیش کی ، آخر میں محفل مرتضیٰ کی محافل کی جان معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی ۔ بعد ازاں صاحب زادہ شاہ حسین الدین رحمانی نے درود و سلام پیش کیا ۔ جبکہ تقریب میں شیعہ امامیہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی اور دیگر مکاتب فکر کے علماء دعوام نے بھر پور شرکت کی ۔ جبکہ نظامت کے فرائض شاہد بادامی نے انجام دیئے۔ یادر ہے کہ یہ پروگرام گذشتہ 32 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں