کراچی میری ٹائم کیلئے لامحدود صلاحیتوں کاحامل،برطانیہ

کراچی میری ٹائم کیلئے لامحدود صلاحیتوں کاحامل،برطانیہ

کراچی (اے پی پی)برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنرسارہ مونی نے کہا کہ پاکستان کی بلیو اکانومی کی صنعت کو پوری صلاحیت کے مطابق استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔۔

جبکہ اس میں 100ارب ڈالرز سے زیادہ کی آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔یہ بات انہوں نے میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا ڈائریکٹوریٹ الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن (ڈی ای پی ایم) کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی ارم تنویر اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سی ای او سی کیئر پاکستان کے وائس چیئرمین کیپٹن علی اصغر خان نے  سیمینار کے اعراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ کراچی میری ٹائم کے حوالے سے لامحدود صلاحیتوں کا حامل شہر ہے ،پاکستان جیسے ملک کے لیے قومی معیشت میں بلیو اکانومی کو شامل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، پاکستان کے پاس 1001 کلومیٹر کی ساحلی پٹی ہے ، جو سمندری جانوروں، پودوں اور معدنی وسائل کی متعدد اقسام کا گھر ہے ۔پی آئی ڈی کی ڈی جی ارم تنویر نے کہا کہ ایک ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے ساتھ پاکستان کی منفرد جغرافیائی پوزیشن ہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے سمندروں، ساحلی خطوں اور کمیونٹیز کے لیے گہرے مضمرات کے ساتھ ایک عالمی چیلنج ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں