آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے ، گورنر سندھ

 آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے ، گورنر سندھ

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا۔ فرنیچر مارکیٹ کے صدر محمد اویس فاروقی اور وہاں موجود عوام نے گورنر سندھ کا زبردست استقبال کیا۔۔

 دکانداروں نے گورنر سندھ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر گورنر سندھ نے دکانداروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر سندھ نے ڈی سی سینٹرل کو پارکنگ کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے اور لوگوں کو روزگار دینا ہے ،ہمارے پاس سب کچھ ہے ، وسائل بھی ہیں ، ٹیلنٹ بھی ہے ۔ بہترین افواج پاکستان کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں ، دشمن ممالک ہمیں مستحکم دیکھنا نہیں چاہتے ، بلوچستان کے دہشت گردوں کو شاہ زیب رند نے اپنے ٹیلنٹ سے شکست دی، 62فیصد نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ محنت کرتے رہو رزلٹ ملے گا ، ہمیں معاشی طور پر مستحکم ہوکر آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کی فیلڈ میں اپنا نام پیدا کرے گا ، یہ صوبہ اور شہر جلد آئی ٹی سٹی کہلائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشخبری دے رہا ہوں ، آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے ، تمام آئی پی پیز ری وزٹ ہونے جارہے ہیں،بجلی کے یونٹ میں کمی ہونے جارہی ہے ۔ گورنر سندھ نے آئی ٹی کلاسز میں لیاقت آباد کے نوجوانوں کے لیے اسپیشل کوٹے کا بھی اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں