جیکب آباد:نوجوان پر پولیس کے تشدد کانوٹس لینے کامطالبہ
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)جیکب آباد شہر کے جعفر آباد محلے کے رہائشی و مسجد کے پیش امام محمد عثمان نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا۔
کہ تقریباً 12 روز قبل جیکب آباد سٹی تھانے کے ایس ایچ او اختر ابڑو اور اسپیشل ٹیم کے سربراہ طارق ترین نے ہوٹل پر کام کرنے والے میرے 20 سالہ بیٹے کاظم انڑ کو بے گناہ گرفتار کرکے اس کی رہائی کے لیے 8 لاکھ رشوت طلب کی اور رشوت نہ دینے پر انہوں نے میرے بیٹے پر تھانے میں ڈکیتی کے دو الگ الگ مقدمات درج کیے اور بیٹے کا ریمانڈ نہ لینے اور تشدد کرنے کے عوض 2 لاکھ روپے رشوت طلب کی، رشوت نہ دینے پر بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جو بڑی ناانصافی ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیں۔