جھڈو میں ہڑتال،کاروباری مراکز بند
جھڈو(نمائندہ دنیا)تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐکے لیے ناموس رسالت ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جھڈو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
اس موقع پر شہر بھر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں سمیت تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے ،علماء کرام کی قیادت میں بڑی اور پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کا آغاز جامعہ مسجد چوک سے کیاگیا،ریلی میں جمعیت علماء اسلام،پاکستان مرکزی مسلم لیگ، جمعیت اہلحدیث،سنی رابطہ کونسل،ایم کیو ایم، اصلاح معاشرہ کمیٹی،نوجوان اتحاد اور تاجر برادری کے رہنماؤں ،بڑی تعداد میں عاشقان مصطفی، ہندو برادری کے افراد نے بھی شرکت کی، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پرانے نیشنل بینک چوک پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی سے مفتی عمران راجپوت، مولانا نزیر احمداور دیگر نے خطاب کیا۔