تعلقہ اسپتال روہڑی میں سہولتوں کافقدان،مریض پریشان

تعلقہ اسپتال روہڑی میں سہولتوں کافقدان،مریض پریشان

روہڑی(نمائندہ دنیا)تعلقہ اسپتال روہڑی میں ڈاکٹر ز ، طبی عملے اور ادوایات کی قلت کے باعث مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے ،مسیحا علاج کے بجائے مبینہ طورپر کمیشن کے لالچ میں مہنگی ادویات میڈیکل اسٹورز سے لکھنے میں مصروف رہنے لگے ،صوبائی وزیر ، مکینوں نے سیکریٹری صحت اور منتخب نمائندوں سے نوٹس لیکر اسپتال میں ادویات اور سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ اسپتال روہڑی میں انتظامیہ کی نا اہلی کے سبب صورتحال بگڑتی جارہی ہے ،اس سلسلے میں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور عملہ اکثر ڈیوٹی پر تاخیر سے آتا ہے جب کہ شام اور رات کی شفٹ میں تو ڈاکٹر،لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں ہوتے جسکے باعث ڈلیوری اور دیگر ایمرجنسی میں نجی کلینکوں پر جانا پڑ جاتا ہے ۔مریضوں کا مزید کہنا ہے کہ بھاری فیسوں کے باجود ڈاکٹرز دواساز کمپنیوں سے کمیشن کے لالچ میں غیر معیاری ادویات لکھ دیتے ہیں ،اسی طرح تعلقہ اسپتال کے ڈاکٹر بھی سرکاری ادویات دینے کے بجائے نجی اسٹور سے مہنگی ادویات لکھ کر دیتے ہیں ۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تعلقہ اسپتال روہڑی میں ڈاکٹر مبینہ طورپر علاج کرنے کے بجائے رشوت کے عوض جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر دیتے ہیں ۔اس سلسلے میں اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ قائم مقام ایم ایس کو اختیارات حاصل نہیں ،اس لئے ادویات کی خریداری نہیں کی جارہی،نئے ایم ایس کی تعینات پر ادویات سمیت دیگر مسئلے حل ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں