محراب پور:فحاشی کے اڈے پر چھاپہ،3عورتیں،نوجوان گرفتار

محراب پور:فحاشی کے اڈے پر چھاپہ،3عورتیں،نوجوان گرفتار

محراب پور(نمائندہ دنیا)فحاشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ، رنگ رلیاں مناتے ہوئے تین عورتیں ،اوباش نوجوان موقع سے گرفتار کرلیے گئے جب کہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق مورو کی حدود میں پولیس نے درگاہ جمال شاہ کے پاس سندھ کالونی میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر اختر علی بھٹی، خالدہ، شمیم اور شاہدہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او مورو راجا نوید سرفراز کے مطابق اکرم ماچھی، اقبال عرف کالی مہر اور نانگ سوچی فرار ہوگئے ، ملزمان کے خلاف فحاشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں مبینہ طورپر رشوت وصولی کے باوجود محراب پور میں چھاپہ، منشیات فروش بپھر گئے ، کارروائی کے لئے پہنچنے والی پولیس پر حملہ کردیا ، جس کے باعث اے ایس آئی سمیت 2 کانسٹیبل زخمی ہوگئے ، پولیس پر حملے کا واقعہ مورو تھانہ کی حدود میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مبینہ منشیات کے اڈے پر پیش آیا جہاں پہنچنے والی پولیس پر منشیات فروشوں نے ڈنڈوں ، اینٹوں سے حملہ کردیا جس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نیکو چانڈیو، پولیس کانسٹیبل نذیر احمد اور مقصود کورائی زخمی ہوگئے جنہیں مورو اسپتال کر دیاگیا جہاں سے نیکو چانڈیو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں