عمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودی عرب جانے والے 5مسافر گرفتار

عمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودی عرب جانے والے 5مسافر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب سفر کرنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

جن میں نوری انور، آسیہ بی بی، ثمینہ بی بی، سکینہ بی بی اور محمد اکرم شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے، جو ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے ۔ملزمان سفری اخراجات کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سلمان، محمد نعمان اور محمد حسین کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں