موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار ، لاک توڑنے والی چابیاں اور کٹربرآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے والا تین رکنی موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار کرکے تین سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں، موٹر سائیکل کا لاک توڑنے والی چابیاں اور کٹربرآمدکرلی گئیں۔
ملزمان کی شناخت عباس، مجاہد اور حضور بخش کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے تھانہ فیروز آباد، تھانہ ملیر سٹی اور تھانہ گذری کے علاقوں سے سرقہ شدہ تین مو ٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم عباس سال 2022 میں تھانہ گمبٹ خیر پور کے مقدمہ2 میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ۔ملزمان سرقہ شدہ گاڑیوں کو گرفتار شدہ ملزم حضور بخش کے ذریعہ اندرون سندھ میں فروخت کر تے ہیں۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔