وزیر جامعات سے رکن اسمبلی آصف موسیٰ کی ملاقات
کراچی ( آن لائن )صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی سے کراچی کیماڑی سے منتخب رکن اسمبلی محمد آصف موسیٰ نے اپنے وفد کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر جامعات نے کہا کہ ان کی حتی الامکان کوشش ہے کہ محکمہ یونیورسٹیز اور بورڈز اور بالخصوص ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اتھارٹی ایسٹیوٹا کے ذریعے سندھ کے نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کی جاسکے جس سے ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع شروع ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کراچی کے علاقے میں بھی اسٹیوٹا کا مونو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کام کر رہا ہے جہاں سے اس علاقے کے نوجوانوں کو الیکٹریکل، مکینکل اور دیگر کورسز کروائے جا رہے ہیں ۔