خالد مقبول کا سابق ٹاؤن ممبر عبدالحق کے انتقال پراظہار تعزیت

خالد مقبول کا سابق ٹاؤن ممبر عبدالحق کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق ٹاؤن ممبر گلستان جوہر و حق پرست کونسلر عبد الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالحق تحریک کے سینئر اور مخلص کارکن تھے جو مشکل حالات میں بھی تحریک سے جڑے رہے انکی وفات سے تحریک ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی، انہوں نے مرحوم کے سوگواران کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ مرحوم عبدالحق کی مغفرت فرماکر انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں