اورنج اورگرین لائن سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گرین لائن اور اورنج لائن سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت مسافر اپنے ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پسنجر پاس میں بیلنس لوڈ کرنے کے ساتھ ٹکٹ کی خریداری کرسکیں گے ۔
ایس آئی ڈی سی ایل کے بورڈ کے رکن این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے افتتاح کیا اور کہا گیا کہ ملک گیر سطح پر کسی بھی ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی پہلی سہولت ہے ۔افتتاح کے موقع پر بورڈ کے رکن حشمت لودھی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے گرین لائن کے مسافروں کو آسانی ہوگی۔