صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ملیر جیل کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر علی حسن زرداری  کا ملیر جیل کا اچانک دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز جیل خاناجات سندھ علی حسن زرداری کا ملیر جیل کا اچانک دورہ کیا۔

صوبائی وزیرنے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے بھی ملاقات کی، علی حسن زرداری نے قیدیوں سے ملاقات کرکے ان سے مسائل معلوم کئے ، صوبائی وزیر کو ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ سید ارشد شاہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نظام میں بہتری لائی جائے گی، قیدیوں کومزید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ یہاں سے ہنرمند ہوکر نکلے اور کرائم کی دنیا سے دور ہوکر عزت سے روزی کر سکیں، ہماری کوشش ہوگی کہ جیل کے ماحول کو مزید بہتر کیا جائے میرا اچانک دورہ اس بات کی کڑی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ اہلکاروں اور قیدیوں سے مل کر ان کے مسائل سنے جائیں اور مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر کوشش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں