فلسطین فائونڈیشن کے تحت شہدائے حماس و حزب اللہ سے تجدید عہد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتما م کراچی میں نمائش چورنگی پر شہدائے حماس و حزب اللہ سے تجدید عہد کرنے کے لئے شمعیں روشن کرنے کا پروگرام منعقد کیا ۔
پروگرام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حما س کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی بڑی بڑی تصاویرآویزاں کی گئی تھیں۔تقریب میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی،سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر)قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما پیر ازہر علی ہمدانی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم قادری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مفتی مرتضیٰ رحمانی، سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید حسن نصر اللہ اور شہید اسماعیل ہانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔