میرپورخاص :جوئے کے اڈوں پر چھاپے ،درجنوں جواری گرفتار

میرپورخاص :جوئے کے اڈوں پر چھاپے ،درجنوں جواری گرفتار

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) شہر کے مختلف علاقوں میں چلنے والے جوئے کے اڈوں پر اے ایس پی طلال خان قائم خانی کی سربراہی میں چھاپے۔۔

 ایک درجن سے زائد جواری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی طلال خان قائم خانی کی سربراہی میں حاجی ڈان کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 8 افراد گرفتار کرکے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا، دوسری کارروائی میں ہیرآباد میں اکبر ڈان کے اڈے سمیت شہریار کے اڈوں پر چھاپے مار کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں حاجی ڈان شمیم احمد، ارسلان ملک کو کیس میں نامزد دکھایا گیا، جبکہ ملزموں کے قبضے سے 20 ہزار نقد، 2 موبائل فون اور دو آکڑا پرچی بک برآمد ہوئی۔ مبینہ طور پر دیگر گرفتار افراد کو ظاہر نہیں کیا گیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں پریس ریلیز کے مطابق عمران یوسفزئی اور فیصل قریشی کی گرفتاری ظاہر کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں