بچوں کی اسمگلنگ ، صارم برنی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا ۔۔
کہ 3 ماہ ہوگئے ، تاہم مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع نہیں ہوا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور مزید تفتیش کے لیے درکار نہیں۔ کاغذات میں ردوبدل ممکن نہیں کیوں کہ وہ تمام اب ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ جہاں تک واصف شبیر نامی شخص بچیوں کا باپ ہونے کا دعویٰ ہے ۔ واصف شبیر نے ضلع شرقی کی عدالت میں پٹیشن لگائی لیکن عدالت نے وہ خارج کردی تھی۔ عدالت نے اسے گارجین اور وارڈ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن واصف شبیر نے اب تک وہاں سے رجوع نہیں کیا۔