غیرملکیوں سے فراڈ کے ملزمان کا عدالتی ریمانڈٖ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے غیر ملکیوں سے فون کالز کے ذریعے فراڈ کرنے مقدمے میں 4 رکنی گینگ کے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
ملزمان میں حسن، محمد مصطفیٰ، عبد الصمد، ارتضیٰ شامل ہیں۔ ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گلشن اقبال سے گرفتار کیا تھا۔