مسروقہ سامان خریدنے والا کباڑیا گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ پیرآباد پولیس نے چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت کرنے والے کباڑیے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے کباڑیے ملزم کامران ولد محمد حنیف کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے 03رکشے برآمد ہوئے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔