الاقصیٰ ملین مارچ میں تاجربھرپور شرکت کرینگے ،محمود حامد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر لیاقت علی، پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئر مین جاوید عبد اللہ، ناز و جناح پلازہ کے صدر سید نوید احمد۔۔
کراچی اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک، بولٹن مارکیٹ ٹریڈ رزکے صدر شریف میمن، صدر کوآپریٹیو مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اسلم خان ودیگر نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 6 اکتوبر (کل)کو 3 بجے شاہراہ فیصل پر ہونے والے الاقصیٰ ملین مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے وقت کی آواز قرار دیا ہے اور بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے ۔