کنویں میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق،خاتون زخمی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں کنویں میں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ریسکیو 1122 سندھ حکام کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے قریب پانی کے کنویں میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔۔
جس کی لاش کو کنویں سے نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر ناظم آباد نمبر 4 خیر العمل مسجد کے قریب خاتون کنویں میں گر گئی، واٹر ریسکیو ٹیم بمع ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ویل ریسکیو آپریشن مکمل کر کے خاتون کو نکال لیا گیا، ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق خاتون کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔