ریلوے مزدوررہنماؤں کا ڈی ایس کراچی ڈویژن کیخلاف احتجاج کااعلان
کراچی (پ ر)ریلوے ورکرز یونین رجسٹر ڈ اوپن لائن نے ڈی ایس کراچی ڈویژن کی طرف سے ریلوے مزدور رہنماؤں منظور احمد رضی، راؤ محمدنسیم ایڈووکیٹ ، امجد خان، منظور ملاح،جنید اعوان کے ڈی ایس آفس ،لوکوشیڈ ،جنرل اسٹور کراچی کینٹ، سی اینڈ ڈبلیو شاپ حیدر آباد اور ریلوے کی دیگرتنصیبات میں داخلے پر لگائی گئی۔۔
پابندی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس کراچی ڈویژن مزدور دشمن احکامات کو فوری واپس لیں،یہ احکامات لیبر قوانین اور آئین پاکستان کے خلاف ہیں ، ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی بجائے مزدور رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں تاکہ ادارے کا امن برقرار رہ سکے بصورت دیگر ریل مزدور محاذ ڈی ایس کراچی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گا۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان چوہدری محمد اجمل ،ڈویژنل صدر محمد سلیم چشتی ،نائب صدرجمشید خان ،چیئرمین شیخ محمد رفیق ودیگر نے اپنے اجلاس میں ٹی ایل اے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی۔