نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کمیشن کے وفد کاملیر جیل کادورہ

 نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کمیشن کے وفد کاملیر جیل کادورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کمیشن اور سماجی تنظیم پلس کے وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر جان اور پلس کے سی ای او الطاف حسین کھوسو ،احمد سلمان ، عزیز للہ چانڈیو ،قدیر سوہو کی سربراہی میں ملیر جیل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ائی جی جیل ناصر خان اور ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ سید ارشد شاہ نے وفد کو جیل سے متعلق بریفنگ دی اور فنی تربیت حاصل کرنے والے قیدیوں سے ملاقات کرائی ۔اس موقع پر ڈی ائی جی جیل نے بتایا کہ فنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سندھ کے جیلوں میں قید، قیدی آزادی کے بعد با وقار زندگی کی ابتدا کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی 24جیلوں میں بھی ایسی فنی پروگرامز کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں