عوام کا کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن پر حملہ، ٹریفک جام
کراچی (این این آئی)کراچی میں پارکنگ پلازہ کے قریب عوام نے کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن پر حملہ کر دیا۔ لائنز ایریا کے مکینوں نے کوریڈور تھری پر احتجاج کرتے ہوئے۔۔
سڑک بند کردی۔بجلی، پانی نہ ہونے پر شہری بلبلا اْٹھے ، شاہراہ قائدین انڈر بائی پاس آنے جانے والے دونوں ٹریک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ کم و بیش دو گھنٹوں کے بعد احتجاج ختم ہونے پر سڑکیں کھول دی گئیں تاہم غیر معمولی ٹریفک جام کے باعث لاکھوں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شیرشاہ کے علاقے میں پراچہ چوک پر مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔