آزادی بیت المقدس اور فلسطینیوں کا مقدر ہے ،وحدت مسلمین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطینی عوام اور حماس اور حزب اللہ کے مجاہدین سے یکجہتی کے لئے منائے جانے والے ہفتہ مقاومت کے سلسلے منعقد ہونے والے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ،مولانا حیات عباس ،رضی حیدر نے کہا کہ آزادی بیت المقدس اور فلسطینیوں کا مقدر ہے، مغرب چاہے اسرائیل کو کتنا ہی سہارا دے اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ کر رہے گا، لاکھوں بے گناہ انسانوں کا خون رنگ لائے گا۔ آج سارا مغرب اسرائیل کی پشت پناہی کے لئے متحد ہو گیا ہے لیکن عالم اسلام پر بے حسی طاری ہے ۔ مسلم حکمران امریکہ اور مغرب کو خوش کرنے کے لئے سوائے کمزور بیانات کے اور کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ اسرائیل نے پہلے اسماعیل ہانیہ اور پھر حسن نصراللہ کو شہید کر کے بتا دیا کہ وہ دنیا کے کسی قانون کا پابند نہیں۔